بجلی، گیس چوروں کیخلاف آپریشن کے مثبت نتائج برآمد ہونگے: عمران نذیر

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) لاہورکے جنرل سیکرٹری وممبر پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ بجلی اورگیس چوروں کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری رہے گا۔اداروں کے اندرچھپی کوئی گندی مچھلی بھی اب قانون کی گرفت سے محفوظ نہیں رہے گی۔ واپڈا سمیت دوسرے ادارے کے اہلکاروں کی ملی بھگت کے بغیر کوئی صارف بجلی یاگیس چوری کاتصور بھی نہیں کرسکتا۔ بجلی اورگیس چوروں کیخلاف بڑے پیمانے پر ہونیوالے آپریشن کلین اپ کامثبت نتیجہ برآمدہوگا۔ پنجاب حکومت اورچین کی کمپنی کے درمیان توانائی معاہدہ اندھیروں پرکاری ضرب ہے۔ عنقریب چینی کمپنی کے اشتراک سے کوئلہ سے 2400میگاواٹ بجلی پیداکرنے کامنصوبہ شروع ہوجائے گا۔ اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ اس کی بجلی یاگیس چوری کامعلوم نہیں ہوگا تو وہ انتہائی درجے کا احمق ہے کیونکہ "چورکی ماں کب تک خیر منائے گی" کے مصداق کوئی چورزیادہ دنوں تک قانون کے ساتھ آنکھ مچولی نہیں کھیل سکتا۔