اینٹوں کے بھٹو پر خاندانوں کو یرغمال بنا کر جبری مشقت لی جاتی ہے: اشفاق سرور

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) میڈیا جس طرح عوامی مسائل کو اجاگر کر سکتا ہے اس طرح کوئی اور نہیں کر سکتا۔ جبری مشقت کے حوالے سے میڈیا کو شعور اجاگر کرنا چاہئے۔ اینٹوں کے بھٹوں پر خاندانوں کو یرغمال بنا کر جبری مشقت لی جاتی ہے۔ جبری مشقت کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر محنت پنجاب راجہ اشفاق سرور نے مقامی فائیو سٹار ہوٹل میں منعقدہ ورکشاپ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے صدر مشتاق شاہ، نائب صدر چودھری سجاد اور ایم پی اے رانا محمد ارشد بھی موجود تھے۔ ورکشاپ کا اہتمام آئی ایل او کے لئے کام کرنے والے پاکستانی نمائندوں نے کیا۔ وزیر محنت راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ مزدوروں کے لئے ملنے والے پیسے کو مزدوروں پر ہی لگایا جائے گا۔ انشاءاللہ مزدوروں کے مسائل حل کروں گا۔ I know all is not good but most of all will be good میں آپ لوگوں سے مل کر کام کروں گا۔ لیبر کالونیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتا ہوں۔ لیبر کالونیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتا ہوں۔