انتقال پرملال

لاہور (پ ر) معروف مذہبی سکالر اور روحانی شخصیت پیر صوفی نورالہی نقشبندی انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ میں علما، مریدین، سماجی شخصیت نے بڑی تعداد میں شرکت کی، دریں اثنا ناظم اعلی جامعہ فاضل شاہی حکیم مولانا منشا چشتی نے صوفی نورالہی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا مرحوم انتہائی نیک اور باعمل شخصیت کے مالک تھے اللہ انہیں جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔