امریکہ کے آشیرباد سے مصر میں بیگناہوں کاقتل عام کیا گیا: ہیومن رائٹس موومنٹ

لاہور (خبر نگار) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان، محمد رضا، سرفراز خان نیازی، شیخ طلا ل امجد، یونس میمن، رانا شہزاد ٹیپو، چودھری ندیم مصطفی اور مہران اجمل خان نے کہا ہے کہ امریکہ کے آشیرباد سے مصر میں صدر مرسی کی حکومت پرشب خون مارا اور ان کے حامیوں کا قتل عام کیا گیا۔ مرسی حکومت کی برطرفی کیخلاف پرامن احتجاج کرنیوالے مظاہرین پرگولیاں برسانے والے عناصرنے اپنے اس گھناﺅنے فعل سے درندوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ نشانہ باندھ کرفائرنگ کے نتیجہ میں 150 سے زائد قیمتی جانوں کا ضیاع اقوام متحدہ کے کردار پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ حکومت پاکستان کامرسی کو بدستور صدر مصر تسلیم کرنا کافی نہیں، مرسی حکومت کی بحالی کیلئے اپنا سیاسی وسفارتی اثرورسوخ استعمال کیا جائے۔ یورپی یونین کی طرف سے مصر کی سویلین حکومت بحال کرنے کامطالبہ خوش آئندہے، ہم اس بات کی تائیدکرتے ہیں۔