الیکشن کمشن نے صدارتی انتخابات کے شیڈول پر خود اپنے پا و ں پر کلہاڑا مارا: امین فہیم

 الیکشن کمشن نے صدارتی انتخابات کے شیڈول پر خود اپنے پا و  ں پر کلہاڑا مارا: امین فہیم

لاہور (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن نے صدارتی انتخابات کے شیڈول پر خود اپنے پا¶ں پر کلہاڑا مارا ہے۔ پیپلز پارٹی نے اپنا آئینی اور جمہوری حق کو استعمال کرتے ہوئے صدارتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو مےں انہوں نے کہا ہے کہ آئین میں الیکشن کمشن اور سپریم کورٹ کی اپنی حدود قیود ہیں۔ الیکشن کمشن کو صدارتی انتخابات کے شیڈول کا فیصلہ خود کرنا چاہئے تھا‘ معاملہ سپریم کورٹ میں کیوں لے گیا؟ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشن نے خود ہی اپنے پا¶ں پر کلہاڑا مار لیا ہے۔