الخدمت فاونڈیشن رمضان میں3 ہزار یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت کرےگی: عبدالشکور

لاہور (پ ر) الخدمت فا¶نڈیشن کے مرکزی دفتر میں الخدمت آر فن کیئر پروگرام کے تحت اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس رمضان المبارک میں الخدمت فا¶نڈیشن 3 ہزار بے سہارا اور مستحق یتیم بچوں کی کفالت کو ممکن بنائے گی۔ اجلاس میں الخدمت فا¶نڈیشن کے سیکرٹری جنرل محمد عبدالشکور سمیت ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد اقبال اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ عبدالشکور نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں 3 ہزار یتیم بچوں کی کفالت کی جا رہی ہے۔