ایچ ای سی برٹش کونسل کے ایکٹیو سٹیزن پروگرام کو 42 یونیورسٹیوں میں متعارف کرائیگا: ڈاکٹر مختار
لاہور(لیڈی رپورٹر + سٹاف رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمشن پاکستان لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کو ماڈل بناتے ہوئے برٹش کونسل کے ایکٹیو سیٹزن پروگرام کو 42 یونیورسٹیوں میں متعارف کرائے گا۔ یہ اعلان چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر محمد مختار نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اور برٹش کونسل کے اشتراک سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ علاوہ ازیں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عوام میں شعور پیدا کرنا ہو گا۔ اس سلسلے میں ہائیر ایجوکیشن یونیورسٹیز کے ساتھ مل کر ایک جامع تحریک کا آغاز کر رہی ہے جس میں اساتذہ کا بنیادی رول ہو گا۔ گذشتہ روز یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں نئے سیشن کے طلبہ وطالبات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے یو ای ٹی میں نئے گرلز ہاسٹل کی تعمیر کے لیے ایک کروڑ روپے گرانٹ دینے کا اعلان کیا۔