جماعت اہل حدیث کے وفد کی سعودی سفیر سے ملاقات، شا عبداللہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) حافظ عبدالغفار روپڑی کی صدارت میں جماعت اہل حدیث پاکستان کے وفد نے گذشتہ روز سعودی عرب کے سفیرسے ملاقات کی۔ وفد میں مولانا پروفیسر عبدالمجید، مولانا بشیر سلفی، مولانا عبدالوحید شاہد سمیت جماعت کے دیگر ذمہ داران بھی شریک تھے۔ اس موقع پر حافظ عبدالغفار روپڑی نے خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی وفات پر انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا اور دین اسلام اور مسلمانوں کے لیے شاہ عبداللہ کی گرانقدر خدمات پر زبردست خراج عقیادت بھی پیش کیا۔