برٹش کونسل کے وفد کا ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کا دورہ
لاہور (سٹاف رپورٹر)برٹش کونسل کے چیف ایگزیٹو آفیسرکیارن ڈیوین ،چیف آپریٹنگ آفیسر ایڈرین گریر، ریجنل ڈائریکٹر سائو تھ ایشیا سٹیفن روم ڈائریکٹر پاکستان پیٹر اپٹن اور ڈائریکٹر پنجاب کیون میکلیون نے ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کا دورہ کیا اس موقع پر پروگرام ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف ڈویلپمنٹ احسان بھٹہ،ایڈیشنل پروگرام ڈائریکٹر نوید شہزاد اور ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ محمد شاھد سلیم اور دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے اس موقع پر پروگرام ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف ڈویلپمنٹ احسان بھٹہ نے ڈی ایس ڈی کے سٹرکچر اور فنکشنز بارے بریفنگ دی۔