خواجہ سعد رفیق کا شیخ محسن کے گھر جا کر ماموں کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور (پ ر) مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پیکیجز وبلھے شاہ پیکجینگ ورکرز یونین کے جنرل سیکرٹری شیخ محسن الیاس کے ماموں سیاسی وسماجی شخصیت شیخ عبدالغفور نمبردار کے چھوٹے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے انکی رہائشگاہ پر گئے۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ایم پی اے میاں نصیر، مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب کے صدر چودھری سجاد پیکیجز ورکرز یونین کے صدر میاں زاہد حسین واہل علاقہ بھی موجود تھے۔