وزارت داخلہ، ایف آئی اے کو بھی جواب جمع کرانے کی ہدایت، 1996ءسے استدعا زیرسماعت ہے: درخواست گزار
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کے خلاف دائر درخواستمیں نواز شریف، شہباز شریف، اسحاق ڈار کو جواب جمع کرانے کیلئے دوبارہ نوٹسز جاری کر دیئے ہیں جبکہ وزارت داخلہ اور ایف آئی کو بھی جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے پیر شمروز رضوان کی ترمیمی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ یہ شخصیات منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ 1996ءسے ہائیکورٹ میں یہ درخواست زیرسماعت ہے۔ مدعا علیہان کیخلاف منی لانڈرنگ کے تحت کارروائی کا حکم دیا جائے اور ان پر الیکشن لڑنے پر تاحیات پابندی لگائی جائے۔