منی لانڈرنگ کیخلاف درخواست، ہائیکورٹ سے وزیراعظم، شہباز شریف، اسحاق ڈار کو دوبارہ نوٹس
لاہور (نوائے وقت نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم نواز شریف، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف، وزیر داخلہ چودھری نثار اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نوٹس جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے سماعتی کی۔ دوران سماعت درخواست گزار پیر شمرشمرور رضوا نے عدالت میں موقف اختیار کیا نواز شریف اور دیگر شخصیات منی لانڈرنگ اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔ ان تمام افراد کیخلاف 1996ءسے ہائی کورٹ میں درخواست بھی زیر سماعت ہے۔ نواز شریف اور دیگر نے اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان کو پلاٹ بانٹ کر انہیں خریدنے کی کوشش کی لہٰٰذا تمام افراد کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دیا جائے، جب کہ ان سب کو نااہل قرار دےکر انتخابات میں حصہ لینے پر تاحیات پابندی بھی عائد کی جائے۔ عدالت نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے اور 10 مئی تک جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔