اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرنے کیلئے نماز سے بڑھ کر کوئی ذریعہ نہیں: پروفیسر ساجد میر
لاہور( خصوصی نامہ نگار) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ واقعہ معراج تاریخ انسانی کا نہایت محیر العقول اور سیرت رسول کا بے مثال معجزہ ہے۔ معجزات نبوی میں اللہ تعالی نے عبرت اور نصیحت کے بے شمار پہلو رکھے ہیں۔ جامعہ ابراہیمیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس عظیم الشان سفر میں عطا کردہ تحفہ نماز در اصل ہر مشکل اور پریشانی کو دور کرنے اور ہر غم والم سے نجات پانے کا خدائی کا نسخہ ہے، ناسازگار ماحول میں اللہ تعالی سے مدد طلب کرنے کے لئے نماز سے بڑھ کر کوئی اور ذریعہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ظلم کا خاتمہ ہوگا، ناانصافیوں کا دور ختم ہوگا۔