گندم خریداری مراکز پر کسانوں کیلئے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں: شیر علی گورچانی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کاشتکاروںسے 40لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گی۔ گندم خریداری مراکز پر کسانوں کو ان کی محنت کا معاوضہ دلوانے کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ توانائی بحران کے خاتمے کے لیے شب و روز کوشاں ہیں ۔