پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف کا مطالبات کے حق میں 14 مئی کو پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب پیرا میڈیکل  سٹاف ایکشن کمیٹی  نے  چیئرمین سروسز ہسپتال  یوسف بلا اور دیگر رہنمائوں کی قیادت میںکہا ہے کہ سروس سٹریکچر کی فراہمی‘ کنٹریکٹ‘ ڈیلی ویجز  اور بورڈ آف  مینجمنٹ کے تحت بھرتی ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے خلاف 14 مئی کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ آج جنرل ہسپتال میں جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ گزشتہ روز لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں جلسہ کیا گیا ۔