پنجاب میں فی الحال ڈینگی وائرس کا کوئی خطرہ نہیں: سیکرٹری صحت

لاہور (نیوز رپورٹر) سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر اعجاز منیر نے کہا کہ پنجاب بھر میں فی الحال ڈینگی بخار اور ڈینگی وائرس کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ’’نوائے وقت‘‘ سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات ہیں کہ تمام ہسپتالوں میں مریضوں کو طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ لاہور سمیت پنجاب کے کسی بھی ہسپتال سے ڈینگی مچھر یا ڈینگی کے مریض کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی کوششوں اور تشہیری مہم کی وجہ سے عوام کے اندر کافی شعور آ چکا ہے لوگ خود احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہیں۔