پنجاب میں جرائم میں اضافہ، عوام کا جان ومال ڈاکوئوں کے رحم وکرم پر ہے: محمود الرشید

پنجاب میں جرائم میں اضافہ، عوام کا جان ومال ڈاکوئوں کے رحم وکرم پر ہے: محمود الرشید

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ حکمران ریاستی اداروں کو کمزور کر کے حکومت مضبوط کرنے کی سوچ بدلیں۔ 11 مئی کے پر امن احتجاج سے سول آمریت کمزور، عوام اور نظام مضبوط ہوں گے۔ پنجاب میں سنگین جرائم میں اضافہ کی غیرجانبدار تحقیقاتی رپورٹس سے گڈگورننس کے دعوے ایک بار پھر بے نقاب ہو گئے۔ پنجاب کے حکمران بتائیں سنگین جرائم میں سزا یافتہ 99فیصد مجرم سزا کے ایک ماہ بعد ہی جیلوں سے باہر کیسے آ جاتے ہیں؟۔ محمود الرشید نے کہاکہ حکمرانوں کی پالیسی لڑائو اور حکومت کرو ہے۔