پنجاب حکومت کے 5 افسروں کے تقرر وتبادلے

لاہور( سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 5 افسران کے تبادلے وتقرری کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ کیپٹن (ر) ثاقب ظفر کو سیکرٹری آئی اینڈ سی سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ، ندیم غوث ایڈیشنل سیکرٹری سے سیکرٹری آئی اینڈ سی کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ۔ راشدہ ملک کی خدمات وفاقی حکومت کے سپر د کر دی گئیں ان کو ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ریگولیشن اینڈ کو آرڈینیشن لگایا گیاہے ۔ گریڈ 21 کے ریٹائرڈ آفیسر ساجد علی کو ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن ، افضل ناصر اسٹنٹ کمشنر جنرل ساہیوال کو ایڈیشنل کمشنر کو آرڈینیشن کا اضافی چارج دیا گیا ہے سید سبط حسن کی 30 اپریل 2014 ء سے ملازمت سے ریٹائرمنٹ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا آصف تارڑ ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ فیصل آباد کی 45 روز کی رخصت منظور کر لی گئی ۔