پاکستان کو غیر مستحکم کرنا امریکہ اوربھارت کا مشترکہ ہدف ہے: لیاقت بلوچ

پاکستان کو غیر مستحکم کرنا امریکہ اوربھارت کا مشترکہ ہدف ہے: لیاقت بلوچ

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنا امریکہ اور بھارت کا مشترکہ ہدف ہے، استحکام پاکستان کیلئے مذاکرات ناگزیر ہیں، سرمایہ دارانہ نظام زمین بوس ہورہا ہے۔ مستقبل اسلام کا ہی ہے، اتحاد اُمت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ امریکہ افغانستان سے ذلت آمیز شکست کھانے کے بعد راہ فرار اختیار کررہا ہے۔ پاکستان کو چین اور ایران سے دور کرکے امریکہ پاکستان میں اپنا تسلط برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ عوام پاکستان میں ظالمانہ نظام کے خاتمے کیلئے جماعت اسلامی کے دست بازو بن جائیں۔