پاکستانی آگہی پروگرام ، مقامی سکول کی طالبات کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ، موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر

لاہور (خصوصی رپورٹر) یونیک سالیوشنز ہائی سکول‘ تاج باغ کالونی کی طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثنا موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ برائے سرامکس‘ فیروزوالا‘ گورنمنٹ ایم پی ای ہائی سکول‘ شاہدرہ‘ الحاوی اکیڈمی ہائی سکول‘ مصطفی آباد‘ دھرمپورہ‘ لاہور لرنرز ہائی سکول‘ اعوان ٹائون‘ مظفر پبلک ہائی سکول‘ ہجویری چوک‘ سبزہ زار‘  گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ مجید پارک‘ شاہدرہ ٹائون اور گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول الباقیات الصالحات‘ مجید پارک‘ شاہدرہ کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 700تھی۔