نوجوان پیپلز پارٹی کا سرمایہ ہیں : قاضی احمد سعید

لاہور(خبر نگار) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ یوتھ پیپلز پارٹی کا سرمایہ ہیں ان کے حقیقی نمائندے بلاول بھٹو زرداری ہیں جن کا پنجا ب میں عالیشان استقبال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی متوقع لاہور آمد سے پنجاب میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے سابق دورِ حکومت میں ملازمین کی تنخواہوں میں تقریبا 95 فیصد اضافہ کر کے مزدور دوستی کا ثبوت دیا ۔