لوڈ شیڈنگ اور سخت گرمی، بچے اور نوجوان نہر کے آلودہ پانی میں نہانے پہنچ گئے

لاہور (خبر نگار) لوڈ شیڈنگ اور سخت گرمی نے لاہور کے شہریوں خصوصاً بچوں اور نوجوانوں کو لاہور کینال کے آلودہ اور مضر صحت  پانی میں نہانے اور پناہ لینے پر مجبور کر دیا۔ وہ نہر جس میں آج بھی بی آر بی کینال سے ہربنس پورہ تک مختلف آبادیوں کے سیوریج ڈالے گئے ہیں۔ اسی نہر کے آلودہ پانی میں نوجوان بی آر بی کینال  سے دھرمپورہ پل تک نہاتے، اٹھکیلیاں کرتے نظر آتے ہیں نہر کی ہر سال درست طریقے سے صفائی نہ کرنے کی وجہ سے اس میں پتھر اور اینٹوں کے بلاک پڑے رہ جاتے ہیں اور نہر کے کنارے درختوں سے نہر کے 4 سے 5 فٹ گہرے پانی میں چلانگیں لگانے والے کئی بچے کم گہرے پانی میں پتھروں اور اینٹوں سے ٹکرانے کے باعث چوٹ لگنے کے بعد پانی میں ڈوب کر جانیں گنوا دیتے ہیں۔