فراڈ میں ملوث بنک منیجر پر متاثرہ خاتون نے تھپڑوں کی بارش کر دی

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے )لاہورہائیکورٹ میںعبوری ضمانت خارج ہونے پرمتاثرہ خاتون نے بنک منیجر پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔لاہورہائیکورٹ میں بنک منیجر عمران کیخلاف زیر سماعت کیس میں پولیس حکام نے فاضل عدالت کو بتایاکہ فیروزوالہ میں نجی بنک کے منیجر نے متعدد شہریوں سے فراڈ کرکے لاکھوں روپے ہڑپ کرلیے ہیں جبکہ سادہ لوح افراد کے چیک کیش کرنے کے بجائے اپنے اکاونٹ میں ٹرانسفر کرتارہاہے جس کے واضح ثبوت موجود ہیں لہٰذا ملزم عمران کی عبوری ضمانت خارج کی جائے ملزم عمران نے بتایاکہ الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں ۔فاضل جج نے دلائل سننے کے بعد عمران کی ضمانت خارج کردی جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ اس دوران متاثرہ خاتون نے عمران پر تھپڑوں کی بارش کرتے ہوئے اپنا غصہ ٹھنڈا کر لیا۔