رائے ونڈ میں 60 بیڈ کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی تعمیر شروع کر دی: افضل کھوکھر

رائے ونڈ (نامہ نگار) چیئرمین ترقیاتی منصوبہ جات ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر رائے ونڈ میں 60بیڈ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تھانہ سٹی رائیونڈ کی عقبی جانب جناح آبادی کے سامنے گورنمنٹ کی خالی پڑی وسیع اراضی پر بنایا جا رہا ہے جہاں رائیونڈ سے آنے والے مریضوں کی آسان رسائی کیلئے سٹی پھاٹک پر اوور ہیڈ برج یا انڈر پاس بنانے کی پلاننگ جاری ہے۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے قیام سے رائیونڈ اور گردو نواح کے ہزاروں عوام علاج و معالجہ کی تمام تر سہولیات سے مستفید ہوں گے۔