دودھ کے نام پر کھلے عام زہر فروخت پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرا دی گئی

لاہور  (ثناء نیوز) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے یوریا اور گندا پانی ملے دودھ کی کھلے عام فروخت کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرا دی۔اپنی تحریک میں انہوں نے کہا کہ میڈیا میں شائع ہونیوالی خبروں کے مطابق ایک دودھ کی بڑی گاڑی میں دو بوری یوریا کیمیکل اور گندا پانی استعمال کیا جاتا ہے جو صحت کیلئے نہایت مضر  ہے۔