اوورسیز پاکستانیز کنونشن پنجاب کے شرکاء نے میٹرو بس میں سفر کیا

لاہور (خصوصی رپورٹر) اوورسیز پاکستانیز کنونشن پنجاب میں شرکت کیلئے آنے والے پاکستانیوں کے وفد نے میٹرو بس میں سفر کیا اور پنجاب حکومت کے میٹرو بس منصوبے کے اقدام کو سراہا کویت سے آئے ہوئے عرفان ناگرہ اور میاں عمران نے کہا کہ پورے گلف میں ایس بس سروس نہیں ہے اور کویت حکومت پنجاب کی تقلید میں میٹرو بس منصوبہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جرمنی کے محمد نذیر چیمہ نے کہا نظر آ رہا ہے کہ ملک میں ترقی ہو رہی ہے گلاسکو یو کے شازیہ خان اور بریڈ فورڈ کی نسرین شاہ نے کہا کہ میٹرو بس منصوبہ بہت متاثر کن ہے۔