اخوان المسلمون کے رہنماؤں کو سزائے موت کا فیصلہ ظالمانہ اقدام ہے : وسیم اختر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختراور جنرل سیکرٹری نذیر احمد جنجوعہ نے مصرمیں اخوان المسلمون کے رہنما محمد بدیع سمیت683افرادکو سزائے موت سنانے کے فیصلے کے خلاف اپنے شدید رد عمل میں اسے عدل وانصاف کی دھجیاں اڑانے کے مترادف قرار دیاہے ۔ افسوس ناک اور قابل مذمت امر یہ ہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک مصر میں اخوان المسلمون پر ہونے والی زیادتیوں پر چپ سادھے بیٹھے ہیں۔جمہوریت کاراگ الاپنے والوں نے مصر میں اسلام پسندوںکی جمہوری حکومت پر فوجی شب خون پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔