آئس فیکٹری میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ‘ 9مزدور بے ہوش

شاہ جمال (نامہ نگار) آئس فیکٹری کے گیس سلنڈر پھٹ جانے سے شدید دھماکہ، کارخانے کی چھت اڑ گئی کام کرنے والے 9 مزدور بے ہوش قرب و جوار کی آبادی میں  جلدی امراض پھوٹ پڑے، صحت کے اعلیٰ حکام سے علاج کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق جتوئی روڈ مسجد گلزار مدینہ کے سامنے واقع گجر آئس فیکٹری میں عرصہ بیس سال پرانے گیس سلنڈر شدید دھماکے سے پھٹ گئے جس سے کارخانے کی چھت اڑ گئی وہاں پر موجود 9 مزدور بے ہوش ہو گئے دھماکے سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا  قریبی آبادی کے لوگ باہر نکل آئے جبکہ گھروں میں موجود عورتوں اور بچوں کا گیس پھیل جانے سے برا حال ہو گیا بروقت اطلاع ملنے پر 1122 اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی بعد ازاں گیس کی وجہ سے جلدی امراض پھوٹ پڑے جس سے لوگوں نے محکمہ صحت سے علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے محکمہ صحت کی موبائل ٹیمیں روانہ کرنے کی اپیل کی ہے اہل علاقہ کا فیکٹری مالک حاجی اقبال گجر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔