ایک تصویر ایک کہانی
چوبرجی چوک عرصہ دراز سے نشیئوں کا اڈا بنا ہوا ہے‘ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناک تلے نشئی سرعام اپنا شوق پورا کرنے اور خود کو انجکشن لگانے میں مصروف نظر آتے ہیں۔ نشیئوں کے اجتماع کی وجہ سے لاہور اور دیگر شہروں سے آنے والے مقامی سیاح اس تاریخی عمارت کے قریب آنے سے بھی کتراتے ہیں۔ مقام افسوس ہے کہ حکومت‘ سول سوسائٹی‘ سماجی تنظیموں کی طرف سے معاشرے کے اس جزو معطل کو فعال بنانے اور نشیئوں کو زندگی کی طرف واپس لانے کیلئے کوئی اقدام نہیں کررہا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اور معاشرے کا فرد اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور اس کارخیر میں اپنا حصہ شامل کرے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے محکمہ آثار قدیمہ عمارت کی خوبصورتی بحال کرنے کیلئے اقدامات کرے۔(تصویر: عابد حسین)