’’ملک میں ہیپا ٹائٹس بی اور سی کے تیزی سے پھیلنے پر ہیلتھ پروفیشنلز اور پالیسی میکرز کو تشویش لاحق ہے‘‘

’’ملک میں ہیپا ٹائٹس بی اور سی کے تیزی سے پھیلنے پر ہیلتھ پروفیشنلز اور پالیسی میکرز کو تشویش لاحق ہے‘‘

لاہور(نیوزرپورٹر)مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس بی اور سی کا مرض پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے جس پر ہیلتھ پروفیشنلز کے ساتھ ساتھ پالیسی میکرز کو بھی تشویش لا حق ہے تا ہم اس مرض کے خاتمہ کے لئے عوامی شعور بیدار کرنا اور معاشرے میں ’’پرہیز علاج سے بہتر ہے ‘‘ کے اصول کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے -انہوںنے یہ بات ایوان اقبال میں محکمہ صحت پنجاب کے زیر اہتمام ہیپالائٹس کنٹرول کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی- خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ حکومت ہیپاٹائٹس کنٹرول کے لئے عطائیت کے خاتمہ پر توجہ دے رہی ہے  اور عطائیت کو ناقابل ضمانت جرم بنانے اور سزاؤں میں اضافہ کے لئے جلد قانون سازی کر رہی ہے۔