’’سب سے پہلی ویلفیئرسٹیٹ حضرت عمر فاروقؓ نے قائم کی‘‘

’’سب سے پہلی ویلفیئرسٹیٹ حضرت عمر فاروقؓ نے قائم کی‘‘

لاہور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام شہادت سیدنا عمر فاروقؓ  کے سلسلہ میں ایوان اوقاف میں  حضرت سیدنا عمر فاروق  ؓ کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے قائم مقام سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف و مذہبی امور محمد حسن رضوی،  ڈاکٹر ظہور احمد اظہر، حافظ طاہر محمود اشرفی، حافظ فضل الرحیم اشرفی، رانا شفیق احمد پسروری، کے علاوہ محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے اتحاد بین المسلمین کے کوآرڈینٹرز مفتی انتخاب نوری، زاہد محمود قاسمی اور ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ حضرت محمدؐ کی نبوت کے عرصہ کے دوران حضرت عمر فاروق  ؓ کی مشاورت اور بعد میں آپ کے دور خلافت میں اسلامی ریاست کے قیام، انتظامی امور اور بہتر اسلامی معاشرہ تشکیل دینے کیلئے حضرت عمر فاروق  ؓ کی خدمات کے بہت دور رَس نتائج برآمد ہوئے۔  حافظ طاہر محمود اشرفی نے اپنے مقالہ پر روشنی ڈالیتے ہوئے کہا کہ ویلفیئر اسٹیٹ کا قیام سب سے پہلے حضرت عمرؓ نے کیا ۔حافظ فضل الرحیم اشرفی نے کہا کہ حضرت عمرؓ کی تعلیمات عین قرآن کے مطابق ہیں۔