ینگ ڈاکٹرز کا شوکت خانم ہسپتال کو معطل شدہ ڈاکٹرز کو 72 گھنٹے میں بحال کرنے کا الٹی میٹم

لاہور(نیوزرپورٹر)ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب نے شوکت خانم ہسپتال لاہور کی انتظامیہ کو 72گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ ڈاکٹر شازیہ سمیت تمام برطرف ڈاکٹروں کو فوری بحال کر کے معطلی کے احکامات واپس لئے جائیںورنہ ینگ ڈاکٹرز احتجاج کا دائرہ کار لاہور بھر کے ہسپتالوں تک پھیلا دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب کے نومنتخب صدر ڈاکٹر اجمل چوہدری ‘ ڈاکٹر عامر بندیشہ ‘ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر تجمل بٹ اور وائے ڈی اے شوکت خانم کے ڈاکٹر سید ناصر عباس بخاری نے جنرل کونسل کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق شوکت خانم ہسپتال کے باہروائے ڈی اے کے احتجاجی کیمپ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔