گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں 3 روزہ کتاب میلہ کا آغاز

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں  3 روزہ کتاب میلہ کا آغاز

لاہور (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں گذشتہ روز تین روزہ کتاب میلے کا کامیاب آغاز ہو گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان نے کتاب میلے کا افتتاح کیا جبکہ نامور ادیب انتظار حسین، پروفیسر محمد ذکریا خوا جہ اور کینڈین فارنسک ماہر پروفیسر ڈاکٹر ہرپال ایس بھٹر بھی موجود تھے۔ کتاب میلے میں 45 سے زائد قومی اور بین الاقوامی پبلشرز نے اپنے سٹال قائم کیے ہیں جہاں طلباء کو ڈھائی لاکھ سے زائد کتب پر 50 فیصد تک رعایت فراہم کی جا رہی ہیں۔