پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے عوام کو بھوک وافلاس کے سوا کچھ نہیں دیا: اعجاز چودھری

لاہور(خبرنگار) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہا  ہے کہ پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) لیگ کی حکومتوں نے غریب عوام کو بھوک اور افلاس کے سوا کچھ نہیں دیا۔ تھر میں ہونے والی سینکڑوں ہلاکتیں سندھ حکومت کی نااہلی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، سندھ کی حکومت اپنے صوبے کی عوام کا جان ومال کے تحفظ میں بھی بُری طرح ناکام ہو چکی ہے۔