پنجاب یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ کی تقسیم

لاہور (سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی سکیم کے تحت پنجاب یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے اس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلباء و طالبات کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جا رہے ہیں لیپ ٹاپ کی تقسیم کے دوران وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے دورہ کیا اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ طارق مجید قریشی بھی موجود تھے۔ پنجاب یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلباء و طالبات میں 250 لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔