پاکستان آگہی پروگرام، مقامی سکول کے طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ، موبائل یونٹوںکے سکولوں میں لیکچر

لاہور(خصوصی رپورٹر)گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری گرلز سکول چوہنگ کی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ اس موقع پر پروفیسر لطیف نظامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم آج کشمیر کے حوالے سے یومِ سیاہ منا رہی ہے۔ قائداعظم نے فرمایا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔  دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے انسٹی ٹیوٹ آف کامرس اینڈ سائنس شاہدرہ فاران اکیڈمی میاں کالونی  بیگم کوٹ شاہدرہ‘ سپیرئیر سکول سسٹم شالیمار لنک روڈ‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مومن پورہ کریم پارک اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مومن پورہ کریم پارک کا وزٹ کیا۔  مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 700تھی ۔