نیا پاکستان بنانے کی باتیں عمران خان کی ذہنی شکست کا ثبوت ہیں:زعیم قادری

 نیا پاکستان بنانے کی باتیں عمران خان  کی ذہنی شکست کا ثبوت ہیں:زعیم قادری

لاہور(خبر نگار)  سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بنانے کی باتیں عمران خان کی ذہنی شکست کا ثبوت ہیں وہ ہر عید پر تبدیلی کی پیش گوئی کر کے عوام کو بیوقوف بناتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ عمران خان انتشار کی سیاست کر کے قوم کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ ملک کو موجودہ حالات میں انتشار اور افتراق نہیں بلکہ اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے۔ زعیم قادری نے کہا کہ کوئی سازش ملک کو شاہراہ ترقی سے ڈی ریل نہیں کر سکتی۔ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان اگلے چار سال میں ترقی کی بے شمار منازل طے کرے گا۔