نور اللہ صدیقی، طاہرالقادری کے میڈیا ایڈوائزر مقرر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نوراللہ صدیقی کو اپنا میڈیا ایڈوائزر مقرر کیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے گذشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ عوامی تحریک کے قائدین ڈاکٹر رحیق عباسی، شیخ زاہد فیاض، بشارت جسپال، قاضی فیض الالسلام، عبدالحفیظ چودھری، عیدالحق بغدادی، صدیق جان، نوشیرواں عاصم ودیگر نے نوراللہ صدیقی کو منصب ملنے پر مبارکباد دی ہے۔