محکمہ صحت میں تقرر وتبادلے

لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ صحت حکومت پنجاب نے عمر فاروق بلوچ کو ایم ایس سروسز ہسپتال، ڈاکٹر وقار نبی باجوہ کو سر گنگارام ہسپتال کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مقرر کر دیا ہے۔ ڈاکٹر عبدالرئوف کو ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال فیصل آباد، ڈاکٹر ضیاء اللہ کو ایم ایس جناح ہسپتال، ڈاکٹر شیر علی خان کو ایم ایس فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر اعجاز حیدر کو ای ڈی او ہیلتھ گجرات جبکہ ڈاکٹر احمد حسن ملک کو ای ڈی او ہیلتھ لیہ تعینات کر دیا ہے ان کے پیش رو ڈاکٹر سخاوت علی کو محکمہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈاکٹر سعید اللہ کو ای ڈی او ہیلتھ گوجرانوالہ، ڈاکٹر جاوید احمد کو ای ڈی او ہیلتھ اوکاڑہ، ڈاکٹر خالد نعیم کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔