غازی علم الدین شہید کے دو روزہ عرس کی تقریبات پرسوں سے شروع ہونگی

غازی علم الدین شہید کے  دو روزہ عرس کی تقریبات پرسوں سے شروع ہونگی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عاشق رسولؐ غازی علم الدین شہید کے دو روزہ عرس تقریبات 30 اکتوبر (جمعرات) شروع ہونگی۔ عرس تقریبات کے مزار کے غسل مبارک ہو گا اور غازی علم الدین شہید کے بھتیجے شیخ رفیق احمد  دیگر مہمانوں کے ساتھ 3 بجے غسل دینگے اور 4 بجے چادرپوشی اور خصوصی دعا ہو گی اور نماز عشاء کے بعد محفل میلاد مصطفیؐ منعقد ہو گی۔ دو روزہ تقریبات کے مہمان خصوصی ارکان اسمبلی ملک پرویز، ماجدظہور، خواجہ عمران نذیر، بابر محمود، رانا طفیل ہونگے۔ مرکزی میلاد کمیٹی پاکستان کے زیراہتمام 30 اکتوبر کو ان کے مزار مرکزی میلاد کمیٹی پاکستان کے چیئرمین سید مختار رضوی نے 30 اکتوبر کو شام 5 بجے مرکزی میلاد کمیٹی کی طرف سے غازی علم الدین شہید کے مزار پر چادر چڑھائیں گے۔