عالمی اسلامی تحریکیں سید مودودی کو قائد اور رہنما تسلیم کرتی ہیں: لیاقت بلوچ

عالمی اسلامی تحریکیں سید مودودی کو قائد اور رہنما تسلیم کرتی ہیں: لیاقت بلوچ

 لاہور (خصوصی نامہ نگار)سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سید مودودیؒ کی فکر انسانی زندگیوں میں انقلاب کا ذریعہ بن رہی ہے ،سید مودودیؒ کی شہرہ آفاق تفسیرتفہیم القرآن ،خطبات اور پر تاثیر لٹریچر نے لاکھوں زندگیاں تبدیل کیں ،عالمی اسلامی تحریکیں سید مودودیؒ کو متفقہ طور پر اپنا قائد و رہنما تسلیم کرتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولانا مودودیؒ کی تقریروں پر مشتمل کتاب ’’خطبات ‘‘کے آئندہ سال 2015ء کیلئے ایک لاکھ ہدف مقرر کئے جانے کے بعد پہلی کاپی خرید کر آغاز کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ اور مینجنگ ڈائریکٹر عبد الحفیظ احمد بھی موجود تھے ۔