شیخ زید میڈیکل کالج کے معاملات کو چلانے کیلئے بورڈ آف گورنر تشکیل دیا جائے گا

لاہور(نیوزرپورٹر)شیخ زید میڈیکل کالج اور ہسپتال کے انتظامی معاملات کو احسن طریقہ سے چلانے کیلئے بہت جلد بورڈ آف گورنرز تشکیل دے دیا جائے گا۔ بی او جی کے ارکان کے ناموں کی منظور ی کیلئے محکمہ صحت پنجاب ایک سمری وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کو ارسال کرے گا۔اس بات کا فیصلہ مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت شیخ زید ہسپتال کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے اجلاس میں کیاگیا۔