طلبہ دنیا میں باعزت بقاء کیلئے تخلیق علم کو اپنا مقصد بنائیں: ڈاکٹر مجاہد کامران

 طلبہ  دنیا میں باعزت بقاء کیلئے تخلیق علم کو اپنا مقصد بنائیں: ڈاکٹر مجاہد کامران

لاہور (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا ہے کہ طلباء و طالبات دنیا میں باعزت بقاء کے حصول کیلئے تخلیق علم کو اپنا مقصد بنائیں انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو مسائل کا سامنا نئے علم کی تخلیق میں پیچھے رہ جانے کی وجہ سے ہی کرنا پڑ رہا ہے وہ ہیلی کالج آف کامرس نیو کیمپس میں بی کام آنرز، ایم کام (ساڑھے تین سالہ پروگرام اور ڈیڑھ سالہ پروگرام) اور ایم فل کے پروگرام میں نئے داخل ہونے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر پرنسپل ہیلی کالج آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی موجود تھے ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ سود کے نظام کی وجہ سے دنیا کی دولت سمٹ کر چند ہاتھوں میں آ چکی ہے جبکہ اسلام اور عیسائیت میں سود کی سخت ممانعت ہے۔