را، سی آئی اے اور موساد مل کر بلوچستان کی علیحدگی کیلئے کوشاں ہیں: وسیم اختر

لاہور (خصوصی نامہ نگار)  امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اخترنے کہاہے کہ کشمیر کی بھارت سے آزادی کے لئے لندن میں لاکھوں افراد کاملین مارچ خوش آئند ہے۔   ڈاکٹر سید وسیم اخترنے کہاکہ دشمن پاکستان کو نقصان پہنچانے کاکوئی بھی موقع ہاتھ سے خالی نہیں جانے دینا چاہتے۔انڈین را،امریکن سی آئی اے اور اسرائیلی موساد مل کر بلوچستان کی علیحدگی کے لئے کام کررہی ہیں۔