حکومت پنجاب شاہدرہ میں لاری اڈا کی تعمیر کیلئے متعدد تعلیمی اداروں کو ختم کرنا چاہتی ہے:حامد خاں

 لاہور(خبر نگار)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماحامد زمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ حکومت پنجاب شاہدرہ میں غیر قانونی طریقے سے گورنمنٹ ویونگ اینڈ فنشنگ انسٹیوٹ ، گورنمنٹ سرامکس اینڈ گلاس انسٹیٹیوٹ ، گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ، گورنمنٹ کامرس کالج ، ووکیشنل انسٹیٹیو ٹ فار گرلز تعلیمی اداروں کو ختم کر کے لاری اڈا تعمیر کرنا چاہتی ہے اور تین ہزار سے طلبہ اور طالبات کا مستقبل تاریک کرنے کی سازش کررہی ہے ی۔ہ منصوبہ پنجاب حکمرانوں کی تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ان تعلیمی اداروں کی بلڈنگز 2009 اور 2011 کے درمیان تعمیر کی گئی ہیں ان بلڈنگز پر غریب عوام کے48 کروڑ  خرچ ہوئے تھے، ان تعلیمی اداروں کے تین سوکینال پر پنجاب حکومت قبضہ کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ امامیہ کالونی کے پاس محکمہ جنگلات کی 70 ایکڑ ز زمین بے کار پڑی ہوئی ہے لیکن پنجاب کے حکمران وہاں لاری اڈا تعمیر کرنے کی بجائے ان تعلیمی اداروں کو ختم کرنے کے درپے ہیں۔