حافظ آباد کے صحافیوں یعقوب شہزاد اور ندیم حیدر کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائیگا: رانا ثناء اللہ

حافظ آباد کے صحافیوں یعقوب شہزاد اور ندیم حیدر کے قاتلوں کو جلد  گرفتار کیا جائیگا: رانا ثناء اللہ

لاہور(خبر نگار)ممبر صوبائی اسمبلی و سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے صحافیوں یعقوب شہزاد اور ندیم حیدر کے قاتلوں کو جلد گرفتارکرلیا جائے گا۔ وہ پنجاب اسمبلی میں حافظ آباد سے ملاقات کے لئے آئے ہوئے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ وفد کی قیادت صدر پی ایف یو جے رانا عظیم نے کی جبکہ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات رانا ارشد کے علاوہ چیئرمین حافظ آباد یونین آف جرنلسٹ بابراعجاز صدیقی و دیگر بھی موجودتھے۔