بھارت کو پاکستان کے راستے افغانستان کو گندم برآمد کرنے کی اجازت نہ دی جائے: منظور وٹو

بھارت کو پاکستان کے راستے افغانستان کو گندم برآمد کرنے کی اجازت نہ دی جائے: منظور وٹو

لاہور (خبر نگار) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کو پاکستان کے راستے سے افغانستان کو گندم برآمد کرنیکی اجازت ہر گز نہ دے۔ پاکستان دوسرے ملک کے کسانوں کے مفاد کی خاطر اپنے ملک کے کسانوں کے مفادات کو قربان کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے سیاسی اور سفارتی اثرات کا اندازہ بھارت کی لائن آف کنٹرول پر حالیہ اشتعال انگیزیوں سے با آسانی لگایا جا سکتا ہے۔ پاکستان کے پاس کافی مقدار میں گندم برآمد کرنے کے لیے موجود ہے جس سے افغانستان کی غذائی ضروریات باآسانی پوری کی جاسکتی ہیں۔