اسلام کے نام پر ابھرنے والے فتنوں کو روکنا امہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے: طاہر اشرفی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)مدارس عربیہ کے طلباءاور اساتذہ کو عصر حاضر کے تقاضوں اور جدید علوم سے آگاہی کیلئے ہر سطح پر کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستان علماءکونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ آج اسلام کے نام پر مختلف فتنے ابھر رہے ہیں اور اپنی خواہشات کو اسلام کا نام دے رہے ہیں، ایسے فتنوں کو روکنا علماءاور مسلم امہ کی ذمہ داری ہے۔جہاد اسلام کا بنیادی رکن ہے لیکن جہاد کیلئے اسلام نے ضابطے مقرر کر رکھے ہیں۔کسی گروہ ، جماعت یا فرد کو یہ اختیار نہیں دیا جا سکتا کہ وہ اپنی خواہشات کو اسلام کا نام دے دے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علماءکونسل مدارس عربیہ کے طلباء، آئمہ ، خطباءاور مدرسین کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے کوشاں ہے۔