بابائے صحافت مولانا ظفر علی خانؒ کی 58 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
لاہور/ عارف والا + وزیر آباد (آن لائن + نامہ نگار) بابائے صحافت ادیب و تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما مولانا ظفر علی خان کی 58 ویں برسی ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی اس دن کی مناسبت سے صحافتی اور دیگر تنظیموں کے زیراہتمام سیمینارز‘ کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک پاکستان کی جدوجہد میں مولانا ظفر علی خان کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔ مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ علاوہ ازیں ٹی ایم او وزیر آباد سمیر انتصار چیمہ اور اکبر بشیر ہنجراء نے مولانا ظفر علی خانؒ کی 58 ویںسالانہ برسی کے موقع پر ان کے مزار پر الگ الگ پھولوںکی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ماہر تعلیم پروفیسر میراں بخش، پروفیسر محمد آصف وریاہ، صدر انجمن تحفظ حقوق عوام افتخار احمد بٹ، ٹی او آر جہانگیر بٹ، آفس سپرنٹنڈنٹ راجہ خالد حسین، تحصیل آفیسر پلاننگ سید عمران علی، ڈی ایس پی موٹروے سید اسد عباس، صدر سٹیزن کونسل ملک شفیق، نعمان اکرم چیمہ، عمر عثمان احمد نواز، مہر زرغام اکرم، اسمٰعیل، رانا نبیل، حافظ ارسلان، ابوبکر منظور، انس علی، عمیر بلال، حافظ عدیل، بلال افتخار، محمد نوید رانا مطیع اللہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ سمیرا انتصار نے کہا کہ نسل نو کو اپنی اکابرین کی لازوال جدوجہد سے روشناس کرانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ بابائے صحافت مولانا ظفر علی خانؒ نے قلم سے تلوار کا کام کیا‘ خوابیدہ مسلمانوں کو جگایا۔