حافظ سعید کی رفیق تارڑ اور سردار عتیق سمیت اہم سیاسی مذہبی شخصیات سے ملاقات، اجتماع میں شرکت کی دعوت
لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر جماعۃ الدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین وسابق صدر پاکستان محمد رفیق تارڑ اورسابق وزیراعظم آزاد کشمیر و مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان سے ملاقات کی۔ اور اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔ سابق صدر محمد رفیق تارڑ سے ایوان کارکنان نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے دفتر میں ملاقات ہوئی جبکہ سردار عتیق احمد خان نے مرکز القادسیہ میں حافظ محمدسعید سے ملاقات کی ۔ حافظ محمد سعید نے تنظیم العارفین کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ سلطان احمد علی سے بھی ٹیلیفون پر بات کی اور انہیں اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔